آئینی ترامیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی جلدی میں نہیں، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے پیپلزپارٹی پہلے جلدی میں تھی اور نا اب ہے، قومی اسمبلی میں ہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

لاہور میں مرحوم سینئر صحافی اخلاق باجوہ کے گھرآمد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے متعلق پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہے اور جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی والوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔

latest urdu news

سینئر صحافی کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد گورنر پنجاب کا میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کے قیام سےعوام کو ریلیف ملے گا، 3 نسلیں گزر جانے کے بعد فیصلے ہوتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی یہ چاہتی ہے آئینی ترامیم اسمبلی سے 2 تہائی اکثریت سے منظور ہو۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ایس سی او اچھے طریقے سے آگے چلے گی، کسی کے احتجاج کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شرپسند عناصر کو رکاوٹ ڈالنے کا موقع نہیں دیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے متعلق گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سربراہان مملکت آئیں گے، ہم غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کیا اور استقبال کے انتظامات دیکھے، شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ملکوں کے سربراہان آ رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter