حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنا ڈرافٹ پہلی بار شیئر کیا، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنا ڈرافٹ پہلی بار ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے آج پہلی بار اپنا ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا، اب اسٹیٹ کیساتھ ہماری بات چیت شروع ہو گی۔

latest urdu news

جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی آپس میں بات چیت بھی کریں گے، کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، ہم اپنا ڈرافٹ تحریک انصاف کے ساتھ بھی شیئر کریں گے تاکہ اتفاق رائے حاصل ہو سکے۔

ایک سوال کے جواب میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک یہ معاملہ طے ہو جائے گا، ابھی تو ایک اتفاق ہوا ہے کہ اس پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے، ہم اس پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا اتنی جلدی نہیں ہونی چاہیے، 18 ویں ترمیم میں بھی 9 مہینے لگے تھے، آج کوئی کہتا ہے کہ 9 گھنٹے یا 9 دن بھی نہیں دے سکتے تو میرے مطابق یہ درست بات نہیں۔

News Alert Urdu