نامور اداکار عابد کشمیری طویل وقت تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
عابد کشمیری کی بیٹی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے، عابد کشمیری کی جانب سے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی گئی ہیں۔
عابد کشمیری کی جانب سے ڈراموں، فلموں اور اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھائے گئے، انہیں 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
نامور اداکار کے معروف ڈراموں میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت زیادہ معروف تھا۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے، اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے، راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد ہو گی، دفعہ 144 کو مدنظر رکھتے ہوئے کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی سخت سے پابندی عائد ہوگی۔