قوم کی بیٹیوں کی ہمت اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹیوں کی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے۔

بچیوں کے عالمی دن پر گفتگو کے دوران مریم نواز شریف نے کہا کہ ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں، بیٹیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ان کا حق ہی نہیں، یہ قومی فرض بھی ہے اورہم انکے ساتھ ہیں۔

latest urdu news

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب، بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کیلئے ہم بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے، قوم کی بیٹیوں کے لئے ای بائیک، ورچوئل پولیس اسٹیشن، پنک بٹن، پنک گیمز اور اسکالرشپ پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔

مریم نواز کا یہ کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ ماحول، معیاری ایجوکیشن اور مالی خود مختاری فراہم کرنے کا سفر جاری ہے، میری یہ ذاتی خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کردار ادا کرے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے، اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے، راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پرسختی سے  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد ہو گی، دفعہ 144 کو مدنظر رکھتے ہوئے کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پربھی سخت پابندی عائد ہوگی۔

News Alert Urdu