صدر زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد، صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہو گئے۔

latest urdu news

2 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں باقاعدہ شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے معروف شاعر اور فلسفی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری بین لاقوامی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے۔

فورم میں شرکت کے دوران آصف زرداری کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب امن جرگہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کالعدم پی ٹی ایم سے مذاکرات کے لیے اختیار دے دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

News Alert Urdu