ٹانڈہ کے علاقہ کاسب شریف میں 17 دن قبل اغواء ہونے والے 14 سالہ رحمان کی بوری میں بند ہڈیاں برآمد ملزمان فرار۔
تفصیلات کے مطابق 14 سالہ رحمان گھر سے جانوروں کا چارہ لینے گیا اور واپس نہ آیا کافی تلاش کے بعد تھانہ ٹانڈہ میں واقعہ کی اطلاع کی۔
عبد الرحمان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے اور اسکی لاش کے ٹکرے کر کے بوری میں بند کر کے ویرانے میں دفنا دیا گیا۔
پولیس نے نامزد ملزمان ہاشم علی، شمس پسران ذوالفقار جٹ سکنہ کاسب شریف سمیت 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
دوران تفتش انکشاف ہوا کہ 14 سالہ عبدالرحمان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے اور اسکی لاش کے ٹکرے کرکے بوری میں بند کرکے ویرانے میں دفنا دیا۔
پولیس نے جب لاش نکالی تو علاقہ میں معصوم 14 سالہ رحمان کی بوری سے ہڈیوں کے ٹکرے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گی۔
علاقہ میں خوف ہراس اور شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے پولیس نے نعش کی ہڈیوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے لیے پہنچا دیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔