غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزارت خزانہ نے غزہ اور لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے غزہ لبنان ریلیف فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا، رقوم مرکزی بینک اور نیشنل بینک سمیت تمام شیڈول بینکس میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

latest urdu news

مراسلے کے مطابق غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا انتظام این ڈی ایم اے کے پاس ہو گا، شہباز شریف ریلیف فنڈ کے حوالے سے اکاؤنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان مانیٹر کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مراسلے کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے غزہ لبنان کیلئے ریلیف فنڈ کھولنے کی منظوری دی گئی تھی، احسن اقبال، غزہ اور لبنان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کی نگرانی کریں گے، اکاؤنٹ کو وزیر اعظم غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو جمہوری ہوتے تو یہ مسائل نہ ہوتے، پی پی 17 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، بلاول بھٹو کے پاس نمبر پورے ہوتے تو وہ کل ہی آئینی ترامیم لے آتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نمبر پورے نہیں اس لئے ابھی ترامیم نہیں لاسکے، پہلے بھی ان لوگوں نے کوشش کی تھی، اب بھی کررہے ہیں، ابھی بھی 5 سینیٹرز اور 7 ایم این ایز کم ہیں۔

News Alert Urdu