5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں، مہنگائی کے باعث عام آدمی نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کے دوران یہ کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب جا رہی ہے، اوورسیز پاکستانی محنت کر کے ملک میں پیسے بھیجتے ہیں۔

latest urdu news

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک پر اعتماد ہے اور وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ملکی مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مہنگائی کے باعث عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، تاہم بطور ٹیم درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں اور دیگر آئی پی پیز سے بھی معاہدوں پر بتدریج نظرثانی ہو رہی ہے جبکہ ٹیرف میں کمی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو ہو سکے گا وہ کریں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور عوام کا شکریہ جنہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

News Alert Urdu