آسٹریلوی ایئر لائن میں دوران پرواز فحش فلم چل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر میں 1 گھنٹے تک چلنے والی فحش فلم سے جہاز میں موجود فیملیز مشکل میں پھنس گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی سے ٹوکیو جانیوالی قنطاس ائیر لائن کے مسافروں کو اس وقت ایک عجیب وغریب صورتحال کا سامنا رہا جب پرواز کے دوران اسکرین پر فحش فلم چل گئی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر مناسب واقعے کا ذکر ریڈٹ پر فلائٹ میں موجود مسافر کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ قنطاس ائیر کی فلائٹ میں سڈنی سے ٹوکیو جارہے تھے، دوران پرواز فحش فلم اسکرین پر چل گئی۔

مسافروں کے پاس فلم کو تبدیل کرنے کا کوئی آپشن ہی موجود نہ تھا، اس لیے تکنیکی عملے کو فلم تبدیل کرنے میں 1 گھنٹے کا وقت لگا لہٰذا بچوں کیساتھ بیٹھے مسافروں کو فلائٹ میں اپنی آنکھیں بند کرنا پڑیں۔

News Alert Urdu