ملتان میں سکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر سر عام قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر سے سکول جانے والی لیڈی ٹیچر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ملزم ٹیچر کا پیچھا کرتا رہا۔ سر پر ایک ہی گولی ماری اور موبائل فون اٹھا کر فرار ہوگیا۔

ملتان کے علاقے گلزیب کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر سے سکول جانے والی نجی سکول کی لیڈی ٹیچر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صبح بچے اور دیگر افراد معمول کے مطابق سکول جا رہے تھے۔ خاتون ٹیچر، صفورا تیمور، راستے میں ایک شخص کو بار بار دیکھ رہی تھی، جو اس کا پیچھا کر رہا تھا۔

latest urdu news

ملزم نے اچانک قریب آ کر صفورا تیمور کے سر میں گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بچے بھی ڈر کے مارے بھاگنے لگے۔ ملزم نے فائرنگ کے بعد خاتون کا موبائل فون اٹھایا اور فرار ہوگیا۔

ایس پی کینٹ طاہر مجید نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے کہ ملزم خاتون کو پہلے سے جانتا تھا اور اسے جان سے مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی اس کی گرفتاری کی امید ہے۔

مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس تفتیش میں مزید پیشرفت کے لیے کوشاں ہے۔

News Alert Urdu