نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اور نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر سے شروع ہوں گی۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سخت ہدایت ہے کہ ٹیکس چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑنا۔

latest urdu news

راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ اس سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد دگنی ہو کر 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پچھلے سال 14 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 8 اکتوبر 2024ء تک 9 لاکھ 42 ہزار نئے ٹیکس فائلرز شامل ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق 8 اکتوبر تک مجموعی طور پر 40 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے 20 لاکھ 67 ہزار گوشواروں سے دوگنا ہیں۔ اس بار جلدی فائلنگ کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ 11 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران گوشواروں کے ساتھ 106 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع ہو چکا ہے۔

News Alert Urdu