نجومی نے سدھو موسے والا کو 8 دن پہلے قتل کے متعلق آگاہ کیا تھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 میں قتل کیا گیا تھا اور گلوکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو دنیا بھر میں صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔

حال ہی میں بگ باس سیزن 18 کے امیدوار اور سیاسی رہنما تاجندر بگّا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نجومی نے سدھو موسے والا کو ان کی موت سے پہلے خبردار کیا تھا اور ملک چھوڑنے کی تجویز دی تھی۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 18 کی حالیہ قسط میں تاجندر بگّا نے یہ انکشاف کیا کہ ایک نجومی جو ان کا قریبی دوست تھا، اس نے سدھو موسے والا کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور انہیں جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

تاجندر کا کہنا تھا کہ سدھو نے نجومی کی بات مانی اور ملک چھوڑنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا لیکن پیشگوئی کے 8 دن بعد ہی سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا تھا۔

تاجندر نے مزید بتایا کہ انہوں نے بھی سدھو کو اس خطرے کے بارے میں آگاہ کیا تھا، اس واقعے کے بعد مذکورہ نجومی سے دوبارہ رابطہ کرکے مشورہ بھی طلب کیا۔

News Alert Urdu