لبنان، مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر حیفا پر بڑا راکٹ حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران حیفا شہر پر 2 مرتبہ راکٹ داغے، پہلے حملے میں 85 اور دوسرے حملے میں 20 راکٹ داغے گئے۔
عبوری سربراہ حزب اللہ نے اپنے خطاب میں یہ کہا تھا کہ حزب اللہ کی صلاحیتیں برقرار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو تباہ کیا جبکہ دیگر راکٹ حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔
حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے اکثر لانچر تباہ کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) اور افغان طالبان سے روابط ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کی بنا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی فنڈنگ مل رہی ہے اور ان کا بیانیہ پاکستان مخالف بیانیہ ہے، پی ٹی ایم سے منسلک افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا اور پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔