زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ محمد وحید خان کی جانب سے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

وکلا کے دلائل سننے کے بعد محمد وحید خان کی جانب سے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے ڈی آئی خان سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا گیا جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زی ڈانگ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے صوبائی دارالحکومت میں چینی قافلے پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کی جلد از جلد شناخت کیلئے حکومت مکمل متحرک ہے، ذمہ داران کی شناخت کے بعد انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔

News Alert Urdu