آئینی ترامیم کیلئے کوئی جلدی نہیں، وکلاء سے مکمل مشاورت کریں گے، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئینی ترامیم کیلئے کوئی جلدی نہیں، وکلاء سے مکمل مشاورت کریں گے، پیپلزپارٹی ہمیشہ وکلاء کیساتھ کھڑی رہے گی۔

گورنر پنجاب نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کمیونٹی سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ وکلاء نے انتہائی اپنایت سے گفتگو کی ہے، ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ کا سب سے بڑا مطالبہ ہائی کورٹ بینچ کا ہے، افتخار چودھری کی بحالی میں پاکستان پیپلزپارٹی وکلاء کیساتھ ہر محاذ پر شریک ہوئی، لیکن
افتخار چودھری نے وکلاء اور پیپلزپارٹی سے ہاتھ کیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بحالی کے لیے نکلے تھے، ہمیں افتخار چودھری سے کوئی سروکار نہیں، مشرف دور میں اٹک میں مجھ پر روزانہ کیسز درج ہوئے، اندازہ ہوا کہ عدالتی کارروائی میں کتنی خواری ہوتی ہے، ڈسٹرکٹ بار کا ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کروں گا کہ میرے ہاتھوں سے ہائی کورٹ بنچ کا قیام عمل میں آئے، گورنر ہاؤس کے دروازے وکلاء کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ہر غریب آدمی کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں ملتا، ووٹ ملتا نہیں، لینا پڑتا ہے، سیاست کے ابتدائی دنوں میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر گپیں لگاتے تھے۔

News Alert Urdu