بس کی وین کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شیخوپورہ، بس کی وین کو ٹکر سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔
افسوناک حادثہ موٹر وے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں حادثے سے دوچار ہوگئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جانبحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں۔
8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال گزر گئے، اس زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی ذہن میں تازہ ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں بستیوں کی بستیاں اور گاؤں کے گاؤں ہی تبا ہ و برباد ہو گئے۔