پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا گیا جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زی ڈانگ سے ملاقات کی۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے صوبائی دارلحکومت میں چینی قافلے پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات کےدوران شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کی جلد از جلد شناخت کیلئے حکومت مکمل متحرک ہے، ذمہ داران کی شناخت کے بعد انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ وہ خود واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔

چینی سفیر کی جانب سے واقعے پر حکومت پاکستان کے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر اظہار تشکر کیا گیا ۔