36
کے پی ہاؤس میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
اسلام آباد، پختونخوا ہاؤس میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پختونخوا ہاؤس میں 40 کے قریب فیملی کوارٹرز ہیں جن میں پختونخوا ہاؤس کے ملازمین کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پختونخوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے، سرکاری ملازمین کے بچے بھی اسلام آباد کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں موجود سرکاری ملازمین کی فیملیز کو اب رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کے پی ہاؤس کی لیز کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔