اسلام آباد، چین کی جانب سے کراچی دھماکے میں اپنے شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں یہ کہا ہے کہ حملے میں 2 چینی ہلاک اور 1 زخمی جبکہ کچھ مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں۔
چین نے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کر کے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔
سفارتخانے نے پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں کو سکیورٹی صورتحال کو دیکھنے، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے کی یاد دہانی کراتے ہیں۔
چینی سفارتخانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے معصوم متاثرین کے لیے گہری تعزیت اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، چینی حکام پاکستان کیساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔