غزہ میں جاری بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت جتنے اسرائیلی مظالم: وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے دل اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔

latest urdu news

انکا کہنا تھا کہ غزہ بدترین بمباری کے بعد اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس صورتحال پر عالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیل کے مظالم۔ آج فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی نئی لہر کو شروع ہوئے پورا ایک برس گزر چکا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں، سلامتی کونسل کی قرادادوں اور بین الاقوامی عدالت کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسرائیل اب تک بچوں، بوڑھوں اور عورتوں سمیت 41 ہزار نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جبکہ لاکھوں کو زخمی اور بے گھر کر چکا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اب نہ صرف غزہ اور فلسطین بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے پوری دنیا کو نا قابل تلافی نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف ظلم و جبر اور غیر قانونی غاصبے کی بنیادوں پر کھڑی اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے بلکہ اس کے جبر و استبداد کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

بطور وزیراعظم پاکستان میں نے ہر عالمی فورم پر اسرائیلی ظلم و جبر،غزہ اور فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کی۔

وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم میڈیکل کے ایسے فلسطینی طلباء جنکی تعلیم رک گئی تھی ان کیلئے پاکستانی کالجز میں تعلیم کی سہولت یقینی بنا رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter