ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھی خبر ہے، عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے تمام ایس سی او رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت کیوں دی؟

latest urdu news

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ تحریک انصاف جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ کیے گئے مزاروں پر بھی لیکرجائے تاکہ تحریک انصاف اور بھارت ہمیشہ کیلئے ایک ہوجائیں۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔

News Alert Urdu