اسلام آباد احتجاج: فوج کو کونسے اختیارات حاصل ہونگے؟ مراسلہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر رکھا ہے۔

latest urdu news

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے تعیناتی کے دوران فوج کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ بتایا گیا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر فوج کو کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، کمانڈر، وفاقی پولیس کیساتھ مل کر کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔

مراسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوج کو مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی، طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی اطلاع پر فوج کارروائی کرے گی۔

News Alert Urdu