بیوی اور سسر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنادی گئی۔
فیصل آباد، ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد کی عدالت میں آج دوہرے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایاگیا۔
عدالت کی جانب سے بیوی اور سسر کے قاتل کو دو بار سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے مقتولین کے ورثا کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مجرم عثمان کی جانب سے اگست 2022 میں فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کیا گیا تھا۔
دوسری جانباسرائیل کی جانب سے رات گئے بیروت ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں بمباری کی گئی، حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے 20 گاؤں پر بھی بمباری کی گئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، صیہونی فورسز نے نباتیہ سمیت 70 گاؤں خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔