محکمہ موسمیات کی کل سے بارشوں کی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے کل سے ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 8 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

latest urdu news

جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ اور صوابی میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

اس دوران مردان، کوہاٹ ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری گجرات، کھاریاں، جہلم سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کو سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے گرین لائن بس سروس منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گرین اور اورنج لائن منصوبوں کو جوڑنے کا کام دسمبر 2024 سے پہلے مکمل ہو جائے گا، وفاق کی گرین لائن پر 2 ارب روپے کی سبسڈی کے فیصلے پر حکومت سندھ نظر ثانی کرے گی۔

News Alert Urdu