مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی کوچ کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ دوست چودھری اسلم سلیمی وفات پاگئے۔

لاہور، مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی دار فانی سے رخصت کرگئے۔

latest urdu news

مرحوم چودھری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، وہ منصورہ میں رہائش پذیر تھے، مرحوم کی عمر 92 سال تھی۔

چودھری اسلم سلیمی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے ہیں ، ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ دوست نے کئی دفعہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری بھی ادا کی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے نماز جمعہ کے فوری بعد منصورہ میں ادا کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پہلی سہ ماہی کے ریونیو اہداف وصولی کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلی پنجاب نے ٹارگٹ پورے کرنے والے ڈیپارٹمنٹس کو شاباش بھی دی۔

News Alert Urdu