کراچی، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور سعید غنی بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ارکان قومی ا ور صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ٹاوَن چیئرمین اور ضلعی عہدیداران کی جانب سے بھی شرکت کی گئی، اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام میں صوبائی دارلحکومت کراچی سے بھرپور عوامی شرکت سے متعلق حکمت عملی بنائی گئی۔
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ کراچی کے جیالے حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سانحہ کارساز کی برسی پر حیدر آباد میں ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے اپنے ردِ عمل میں یہ کہا گیا کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا گیا، گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا ہے۔