ابھی تک اپنی شادی سے متعلق سوچا نہیں ہے، اداکارہ حاجرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اور اسٹائلش اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپنی شادی سے متعلق سوچا نہیں ہے۔

حسین اداکارہ حاجرہ یامین کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں جیون ساتھی کی خوبیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی گئی ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں معروف اداکارہ ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں حاجرہ یامین کی جانب سے اپنے کیریئر کیساتھ ساتھ نجی زندگی اور مختلف امور سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار خیال کیا گیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی شادی اور اس سے منسلک منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں کی اور سوچا بھی نہیں ہے، شادی بعد کی بات ہے، پہلے کوئی ایسا انسان ملے جس کے ساتھ زندگی گزاری جا سکے۔

حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ وقت کیساتھ انسان اور چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں، اس لیے اب جب کسی مرد سے ملتی ہوں تو ذہن میں پہلا سوال یہی آتا ہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کیلئے ٹھیک رہے گا۔

News Alert Urdu