وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصف داتو سری انور ابراہیم نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور امت مسلمہ کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی بہتری کیلئے وفود کے تبادلوں، مشترکہ وزارتی کمیشن اور دو طرفہ مشاورت بڑھانے کیلئے حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے داتو سری انور ابراہیم کو ملائیشیا کو سال 2025 کیلئے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد دی۔ ملائیشین وزیراعظم نے آسیان میں بطور سیکٹوریل ڈائیلاگ پارٹنر، پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیرمقدم کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم کی آمد پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

News Alert Urdu