ژوب، قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی گاڑی پر 3 گولیاں لگیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماہ جبین اور عملہ محفوظ رہا۔
محمد نوید نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ویڈیو بیان میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پُرامن احتجاج ہوگا، خیبر پختونخوا سے قافلہ ان کی قیادت میں نکلے گا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ تمام حکومتیں مینڈیٹ چور ہیں۔
وزیرعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہر صورت میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، قوم اور عمران خان کیلئے نکلیں گے۔