بنگلادیش نے بھارت سمیت 4 ممالک کے ہائی کمشنر واپس بلالیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیشی حکومت نے بھارت سمیت 4 ممالک کے ہائی کمشنر واپس بلالیے۔

ڈھاکا، بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے بھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے گئے ہیں۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنروں کو واپس آنے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا گیا جب کہ اس سے پہلے بنگلادیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنرکو واپس بلاچکا ہے۔

بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنرز کو واپس ڈھاکا آنے کا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کاحصہ ہے۔

دوسری جانب عدالت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کر لیا۔

کراچی، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر سندھ بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

News Alert Urdu