علی امین گنڈا پور کا 4 اکتوبر کو ڈی چوک پہنچنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جتنا بھی وقت لگے، جتنی بھی رکاوٹیں ہوں لیکن احتجاج کیلئے ڈی چوک پہنچنا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پُرامن احتجاج ہوگا، خیبر پختونخوا سے قافلہ ان کی قیادت میں نکلے گا۔

latest urdu news

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ تمام حکومتیں مینڈیٹ چور ہیں۔

وزیرعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہر صورت میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، قوم اور عمران خان کیلئے نکلیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آئینی ترمیم کے پیش نظر اپنا لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا لیکن اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی وہ لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت کی جانب سے اسی ہفتے یا اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter