وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔

latest urdu news

وزیراعظم آج ملائیشین ہم منصب انوار ابراہیم کا استقبال کریں گے۔

جبکہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے آج ملتوی ہونے والے اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال سمیت مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جانا تھا۔

اجلاس میں ایران اور اسرائیل میں پیدا ہونیوالی کشیدگی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جانا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کے باوجود شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

News Alert Urdu