رحمانیہ پل کے قریب مظفر آباد کے رہائشی نوجوان کی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں اغواء کے بعد قتل کا واقع، مظفر آباد کے رہائشی کی 2 روز بعد لاش برآمد۔

ریسکیو سٹاف کے مطابق رحمانیہ برج کے پاس روڈ کی سائیڈ پر ایک 18 سالہ لڑکے کی ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی تھی جس کے سر پر مبینہ طور پر گولی کے زخم کا نشان تھا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکا مظفرآباد کا رہائشی ہے اور لالاموسی میں ڈالٹا کمپنی میں ڈرائیور کے فرائض سرانجام دے رہا تھا جسے 2 روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا۔

پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کی موجودگی میں متاثرہ لڑکے کی ڈیڈ باڈی کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

دوسری جانب گجرات کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

گجرات کے علاقے محلہ مسلم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فیصل اعجاز نامی شہری کو پیٹ اور سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter