سپر اسٹار گووندا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ممبئی، معروف بالی ووڈ سپر سٹار گووندا کو گھر پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب 60 سالہ سپر اسٹار اور سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما واقعے کے وقت اپنے جوہو والے گھر میں تنہا تھے۔

اداکار کے منیجر ششی سنہا کی جانب سے ابتدائی بیان میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہمارا کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے، جب غلطی سے گولی چل گئی اور انکی ٹانگ پر لگ گئی۔

ششی سنہا کا کہنا تھا کہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا تھا اور غلطی سے فائر ہوگیا، گووندا جی کو صرف 1 ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم گہرا نہیں ہے۔

منیجر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ہونیوالے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic