زرین خان نے بڑے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی، بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ زرین خان کی جانب سے ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کافی عرصے سے بڑے پردے سے غائب تھیں جسکے باعث ان کے مداح ان کی واپسی کا بڑے ہی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

latest urdu news

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا جہاں ایک صارف نے ان سے کہا کہ آپ کو مزید فلمیں کرنی چاہئیں، ہم انتظار کر رہے ہیں۔

صارف کے جواب میں زرین خان نے لکھا ہاں! وقفہ کچھ لمبا ہی ہو گیا تھا، امید ہے کہ اگلے سال آپ مجھے فلموں میں ضرور دیکھیں گے، اگلے سال آپ لوگ مجھے سکرین پر دیکھیں گے۔

اس سیشن کے دوران زرین خان کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ وہ کن اقسام کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں، جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ کس نوعیت کی فلمز میں کام کرنا پسند کریں گی؟ تو خوبرو اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی مکمل مزاحیہ یا ایکشن فلم کرنا چاہوں گی۔

زرین خان کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ زرین کی اگلی فلم یا تو کامیڈی ہو گی یا پھر ایک ایکشن فلم، جس سے انکی واپسی مداحوں اور شائقین کیلئے بڑی متاثر کن ثابت ہوگی۔

News Alert Urdu