شکارپور: پولیس مقابلے کے دوران میں 5 ملزمان ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک کردیے گئے۔

سندھ، شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک کردیے گئے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ سلطان کوٹ کے قریب مقابلے میں 3 ڈاکو اور سول اسپتال روڈ پر ہونیوالے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سول اسپتال روڈ پر ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے جس کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی گئی، عالم برادری اس معاملے میں باتیں کرتی رہ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے لبنانی فوج سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی۔

News Alert Urdu