رحیم یار خان، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب 3 ڈاکو مار دیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی جانب سے چند روزپہلے کچے میں قائم پولیس کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا، حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت قادر دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں شرکوش گینگ ملوث ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے معصوم لوگوں کو ورغلایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو اسٹیٹ مخالف سرگرمیوں کیلئے اکسایا جاتا ہے۔