عزیز بھٹی اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کی معطلی کے خلاف ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم اے اور وائی ڈی اے نے عزیز بھٹی اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کی معطلی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

PMA گجرات اور YDA گجرات کا مشترکہ اجلاس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھرکے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ڈاکٹر اقبال علوی، چیف کنسلٹنٹ سرجن گریڈ 20 اور ڈاکٹر جواد یوسف سینئر ڈینٹل سرجن کی غیر منصفانہ معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

latest urdu news

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ گجرات آج سےعزیز بھٹی اسپتال میں OPD ہڑتال جاری رہے گی۔ اگر پھر بھی ہمارے ڈاکٹرز کو بحال نہیں کیا گیا تو ہڑتال کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے گجرات کے دیگر تمام پبلک سیکٹر (periphery ) ہسپتالوں میں مکمل OPD سروسز کے ساتھ ساتھ تمام الیکٹیو آپریشن تھیٹر لسٹیں بھی بند کر دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی “تزین و آرائش” کے دوران جو چھت گری تھی اس کی تحقیقات میں ڈاکٹر اقبال علوی، چیف کنسلٹنٹ سرجن گریڈ 20 اور ڈاکٹر جواد یوسف سینئر ڈینٹل سرجن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic