حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کرشدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پھلیلی کے ایک گھر میں گیس بھری ہوئی تھی کہ جس دوران آگ جلانے پر زوردار دھماکا ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اہل خانہ رات کو گیس کا چولہا کھلا چھوڑ کر بھول گئے تھے، صبح چولہا جلایا تو دھماکہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 1 بچی اور 3 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو سول اسپتال برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آگ میں جھلس جانے والوں کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق گیس دھماکے میں زخمی ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب قطرامریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
شرط ختم ہونے کے بعد قطر، خلیج کے قریبی ساتھی امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔