فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ امریکا کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
نیویارک، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ امریکا کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔
صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکا کا سلامتی کونسل میں 3 بار غزہ میں جنگ بندی کیلئے لائی گئی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پشت پناہی میں آباد کاروں کے دہشتگرد گینگ فلسطینی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ہم کسی بھی صورت میں فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے عالمی رہنماوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔