49
یروشلم، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ، اتحادی اور عرب ممالک کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان پر حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کو پوری طاقت کیساتھ نشانہ بناتے رہیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع لائیڈ آس کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔ اور امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ روکنے کے لیے بین الااقوامی طاقتوں کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی تجویز دی گئی تھی۔
دوسری جانب بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر شہید ہو گئے، شہادت کی تصدیق مزاحمتی تنظیم نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے لبنان پر 4 روز کے حملوں میں 690 سے زائد افراد شہید جبکہ 5 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔