39
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اسمبلی کے شرکاء کے سامنے اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف بھی کریں گے۔
گذشتہ روز سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ سے روکنا ہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کیا جائے۔