اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ایک ہفتے کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

latest urdu news

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ہدایت کی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اس پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

یہ حکم اس وقت دیا گیا جب شبلی فراز نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی کیونکہ عدالتی حکم کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا تھا۔

دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام نہ تو اس پر کوئی اطلاع دے رہے ہیں اور نہ ہی کوئی رپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔ جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 2 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اس پر عملدرآمد کریں، تاہم اس حکم کی پیروی نہیں کی گئی۔

News Alert Urdu