چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا گیا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں یہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے اجلاس پر اجلاس بلا رہا ہے، کمیشن آئیں بائیں شائیں کی بجائے اعلیٰ عدلیہ کے حکم کی تعمیل کرے۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے، تاخیری حربے استعمال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، وہ آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے، مینڈیٹ چور حکومت ریاستی اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لیے بھیانک ہوتے ہیں، فارم 47 کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے اور پاکستانی مزدوروں کو اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی زبان اور رویوں میں بہتری لانا ہوگی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے بھی شکایت کی ہے کہ پاکستانی ورکرز موبائلز پر لگے رہتے ہیں۔

News Alert Urdu