85
ڈیڑھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ہیئر کلپ کو نکال لیا گیا۔
جنرل اسپتال لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ہیئر کلپ کو نکال لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جنرل اسپتال لاہور حسن سلمان کا کہنا ہے کہ چونگی امر سدھو کی رہائشی بچی مومنہ نے کھیلتے ہوئے بالوں میں لگانے والا کلپ نگل لیا تھا، نگلنے کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔
ڈاکٹر حسن سلمان کا کہنا تھا کہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے نتیجے میں بچی کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے جس سے معدے میں بالوں کے کلپ کے موجود ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹر حسن کا کہنا تھا کہ اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے کلپ نکال لی گئی ہے۔