لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے متفرق درخواست دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

latest urdu news

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جو کہ شہری منیر احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آ چکا ہے لیکن فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے لیکن تحریک انصاف کو تاحال مخصوص نشستیں نہیں ملیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔

News Alert Urdu