حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی خیریت سے آگاہ کردیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ جھوٹا نکلا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، حزب اللّٰہ کی جانب سے اپنے کمانڈر کی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کا دعویٰ جھوٹا ثابت کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیروت میں فضائی حملے میں علی کرکی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد حزب اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ اس کے سینئر رہنما علی کرکی خیریت سے ہیں، حزب اللّٰہ جنوبی فرنٹ کے کمانڈر علی کرکی اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔

latest urdu news

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت سامنے آگئی، اسرائیلی طیاروں کی جانب سے جنوبی اور مشرقی لبنان میں 800 سے زیادہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے گئے، بچوں، خواتین سمیت 356 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے، 1200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

وادی بقاع اور دیگر رہائشی علاقے خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کے بعد ہزاروں افراد کی جانب سے محفوظ علاقوں کی طرف انخلا کرلیا گیا، لبنان میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کر دیے گئے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی راکٹ اور میزائل فائر کیے گئے، تل ابیب کی طرف میزائل داغے، شمالی علاقے کی اسرائیلی فوجی چوکیوں، حیفہ شہر میں رافیل ڈیفنس انڈسٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کی جانب سے پورے ملک میں مخصوص ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ حیفہ میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

News Alert Urdu