معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا: لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنا معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں کا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

latest urdu news

حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں بلکہ موخر کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولر سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمرانہ روش اختیار کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا حق کسی کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ بہت بحث کے بعد ہوتی ہیں، پارلیمان کو عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ قانون پاس کرے، فیصلے تو قانون کے مطابق ہی ہونے چاہئیں، قانون میں موجود ہے کہ پارلیمان، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے کس طرح کام کرنا ہے۔

News Alert Urdu