GT روڈ کھاریاں ڈکیتوں کے نرغے میں آگیا،متعدد واقعات رپورٹ 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں، دلو موڑ تا کینٹ سٹاپ ڈکیتوں کی لپیٹ میں آگیا، ڈکیت دلیری کیساتھ اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے لگے، شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شدید خوفزدہ ہوگئے۔

مبینہ طور پر ڈکیت مع اسلحہ، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ہنڈ ایجنسی، دلو موڑ، کینٹ اسٹاپ اور بالخصوص رات کو سروس روڈ پر ڈکیتی کی غرض سے گشت میں ہوتے ہیں۔

latest urdu news

نوکری پیشہ افراد کی جانب سے اس معاملے میں کافی شکایات سامنے آئی ہیں، ممکن ہے کہ ڈکیت کسی مخبر کی اطلاع پر مختلف پوائنٹس پر ڈکیتی کی غرض سے تاک میں ہوتے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کو اسلحے کے زور پر روک کر واردات ڈالتے ہیں۔

آئے روز بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوںکی وجہ سے شہری بہت خوفزدہ ہیں اور ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سے درخواست کرتے ہیں کہ جی ٹی روڈ کھاریاں پر ڈکیتوں کو لگام ڈالیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter