98
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ محراب پور اسٹیشن پر پیش آیا۔ ریلوے اسٹیشن سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق اپنی جانیں گنوانے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو پیروسن کے رہائشی تھے۔
ریلوے پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب نوشہرو فیروز میں ہی کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ریلوے پولیس کی جانب سے لاشیں اسپتال منتقل کرکے ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔